مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور شام کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب کے مغرب میں الترکستانی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے کو تباہ کردیا اس تنظیم میں اکثر چینی دہشت گرد شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے جسر الثغور شہر میں 20 بار الترکستانی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ یہ کارروائی اس وقت انجام دی گئی جب دہشت گرد تنظیم کے کارکن ہتھیاروں کو جابجا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

روس اور شام کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب کے مغرب میں الترکستانی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے کو تباہ کردیا اس تنظیم میں اکثر چینی دہشت گرد شامل ہیں۔
News Code 1892257
آپ کا تبصرہ