جاپان میں ایک کمپنی میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

جاپان کے شہر کیوٹو میں مشہور اینی میشن کمپنی میں آگلگنے سے 12 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شہر کیوٹو میں مشہور اینی میشن کمپنی میں آگلگنے سے 12 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے معروف کمپنی ’کیوٹو اینی میشن‘ کی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوکر آتش گیر مادے سے آگ لگادی۔ آگ نے تیزی سے دیکھتے دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود عملے کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ آگ سے جھلس کر 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

واقعے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوگیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آور کے مقاصد بھی معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ کمپنی اعلیٰ معیار کی اینی میشن بنانے میں جاپان بھر میں مشہور ہے۔

News Code 1892243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =