امریکہ نے ترکی کو ایف 35  طیارے کی خرید کے پروگرام سے باہر کردیا

ترکی کی طرف سے روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر امریکہ نے ترکی کو ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام سے باہر کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی طرف سے روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر امریکہ نے ترکی کو ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام سے باہر کردیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق روس سے میزائل دفاعی نظام خریدنے پر ترکی نیٹو پروگرام کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ روسی ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا فیصلہ ایف 35 کے حصول کو ناممکن بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق واشنگٹن نے ترکی کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کی کئی بار پیشکش کی تھی لیکن ترکی کی جانب سے روسی سسٹم کی خریداری نیٹو کے ساتھ وعدے کی خلاف ورزی ہے۔  ترکی نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹنر کو پروگرام سے نکالنا انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

News Code 1892240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =