بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر اپنے عہدے سے مستعفی

بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرسٹین لیگارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ  انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ملاقات کرکے اپنااستعفیٰ پیش کیا جو منظور کرلیا گیا، آئی ایم ایف بورڈ نےبھی  کرسٹن لیگارڈ کا استعفی منظور کرنےکے بارے میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ کا استعفیٰ 12ستمبر2019 سے موثر ہوگا جب کہ آئی ایم ایف کے نئے ایم ڈی کی تقرری تک عبوری مدت کے دوران مسٹر ڈیوڈ لپٹن آئی ایم ایف کے قائمقام ایم ڈی کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔اعلامیہ میں میں بطور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹین لیگارڈ کی خدمات کو سراہا گیا ہے،کرسٹن لیگارڈ نے ادارے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی ادارے کیلئے خدمات و کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔واضح رہے کہ کرسٹن لیگارڈ کو یورپی کونسل نے یورپین سنٹرل بینک کا سربراہ نامزد کیا ہے۔

News Code 1892211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =