پاکستان میں خونخوار بیٹے نے ماں کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کردیا

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں ایک خونخوار اورسنگدل بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے زخمی اور لہو لہان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں ایک خونخوار اورسنگدل بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے زخمی اور لہو لہان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ناخلف بیٹے نے ماں پر کلہاڑی کی مدد سے بہیمانہ تشدد کیا اور کلہاڑیوں کے پے در پے وار سے ماں کو لہولہان کر ڈالا۔ خبر ملتے ہی ڈولفن پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ماں پر تشدد کرنے والے نوجوان بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

ڈولفن ذرائع کے مطابق ظالم بیٹے کے ماں پر کلہاڑیوں سے وار کی خبر ملتے ہی  اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور ماں کو زخمی کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا تو ماں کی ممتا جاگ اٹھی اور اس نے کہا کہ میرے بیٹے کو کچھ نہ کہیں۔زخمی ماں نے اپنے بیٹے کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بھی انکار کیا اور اس نے منت سماجت کرکے بیٹےکو چھڑوا لیا۔

News Code 1892208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =