پشاور ہائی کورٹ نے 2 ججز کو نوکری سے برخاست کردیا

پاکستان میں پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 ججز کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال  پر 2 ججز کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد مذکورہ ججز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی اور ان سفارشات کی روشنی میں دونوں ججز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

News Code 1892205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =