مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جدہ میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ ابراہیم العساف سے لبنان کے سابق حکام نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی عرب نے اس ملاقات میں کہا کہ سعودیہ لبنان میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ اس ملاقات میں سعودی وزیر خآرجہ العساف نے لبنان کے سابق وزراء اعظم نجیب میقاتی، فواد سنیورہ اور تمام سلام کے ساتھ ملاقات میں لبنان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

جدہ میں سعودی عرب کے بادشاہ اور وزیر خارجہ سے لبنان کے سابق حکام نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
News Code 1892192
آپ کا تبصرہ