پاکستان نے فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کردی

پاکستان نے بھارت سمیت تمام ممالک کے فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت سمیت تمام ممالک کے فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے  اطلاعات کے مطابق پاکستان نے تمام پروازوں کےلئے اپنی ایئر سپیس کھول دی ہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب تمام روٹس پروازوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں،اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر سپیس استعمال کر سکتی ہیں،سی اے اے کے مطابق لاہور سے دہلی،بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اورمچی کی پروازیں بھی بحال کردی گئیں،واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر فروری میں بھارتی ایئر لائنز کے پاکستانی حدود کے استعمال پر پابندی کی گئی تھی۔

News Code 1892191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =