کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں مسلح افراد کی  فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں باپ کے قتل میں ملوث ملزم بیٹے سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں میراں ناکہ کی گلی نمبر 14 کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ عدیل ہلاک ہو گیا۔

ادھر موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر پیٹرولنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، ڈیزل اور مزدا ٹرک تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان منشیات فروشی اور ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

News Code 1892189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =