مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ٹرین اور کار کے درمیان خوف ناک تصادم کے باعث ماں اور اس کے 3 بچے ہلاک اور ریل کے ڈرائیور سمیت 6 مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے مشرقی علاقے میں ریلوے پھاٹک کراس کے دوران ٹرین کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریل کے ڈرائیور سمیت 6 مسافروں کو شدید چوٹیں بھی آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 30 سالہ خاتون، 10 سالہ لڑکی اور دو بچے شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 3 سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فرانس میں ٹرین اور کار کے درمیان خوف ناک تصادم کے باعث ماں اور اس کے 3 بچے ہلاک اور ریل کے ڈرائیور سمیت 6 مسافر زخمی ہو گئے۔
News Code 1892188
آپ کا تبصرہ