ٹرمپ کو کانگریس کی خواتین ارکان سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی غیر سفید فام خواتین ارکان سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جس میں انہوں نے خواتین ارکان کو ملک سے واپس جانے کا حکم دیا تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی غیر سفید فام خواتین ارکان سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا ہے، جس میں انہوں نے خواتین ارکان کو ملک سے واپس جانے کا حکم دیا تھا ۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کانگریس کی رکن خواتین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خواتین دراصل ان ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں کی حکومتیں مکمل طور پر نااہل اور تباہی کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ  یہ خواتین بہت چالاکی سے امریکا کے عوام جو کرہ ارض پر سب سے عظیم اور طاقتور قوم ہیں انہیں بتارہی ہیں کہ ہماری حکومت کو کیسے چلانا ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ’ یہ خواتین جہاں سے آئی ہیں وہاں واپس کیوں نہیں چلی جاتیں اور ان مکمل طور پر تباہ حال اور جرائم سے متاثرہ علاقوں کو ٹھیک کرنے میں مدد کریں اور پھر واپس آکر ہمیں بتائیں کہ یہ کیسے کیا جاتا ہے۔

News Code 1892186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =