قندھار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 11 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ قندھار میں افغان آرمی کے نائب ترجمان احمد صادق عیسیٰ نے کہا کہ دھماکے میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے۔ قندھار میں صوبائی کونسل کے رکن یوسف یونسی کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تاہم انہوں نے ان کی تعداد نہیں بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ یوسف یونسی نے کہا کہ ہلاک و زخمی افراد میں ایک ہی خاندان کے افراد اور ان کے قریبی رشتہ دار شامل ہیں، جو مزار جارہے تھے۔

News Code 1892185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =