برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کرکٹ کپ جیت لیا

لندن کے لارڈز کے تاریخی میدان میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں میزبان انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی اور پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن کے لارڈز کے تاریخی میدان میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں میزبان انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی اور پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔ لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ فائنل کھیلا گیا،میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا۔انگلینڈ نے پہلے سپر اوور کھیلا اور نیوزی لینڈ کو 16رنز کا ہدف دیا، جمی نیشم کے چھکے کے بعد لگا کہ میچ نیوزی لینڈ جیت جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔دونوں ٹیموں نے سپر اوور میں 15،15رنز بنائے، تاہم انگلینڈ نے زیادہ باؤنڈی لگانے کی وجہ سے فائنل جیت لیا۔کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ لگاتار تیسرا موقع ہے جب کسی بھی میزبان ملک نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل 2011ء میں بھارت اور 2015ء میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

News Code 1892158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =