ٹرمپ نے اوبامہ کے ساتھ حسد کی بنا پر ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی

امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے صدر ٹرمپ کے خلاف نئے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، امریکی صدر کا نیوکلیئر ڈیل ختم کرنا سفارتی غارتگری ہے، جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  میں برطانیہ کے سابق سفیر ڈاروچ نے صدر ٹرمپ کے خلاف نئے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، امریکی صدر کا نیوکلیئر ڈیل ختم کرنا سفارتی غارتگری ہے، جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا۔ امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈاروچ کا اپنی حکومت کے نام سن 2018 میں بھیجا گیا خفیہ پیغام منظر عام آگیا ہے، جس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکا کو ایران ڈیل پر قائم رکھنے کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا تاہم وہ صدر ٹرمپ کو ڈیل پر قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ بھیجے گئے پیغام میں سر کم ڈاروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملے پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا مگر جان بولٹن کے ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہونا ہی تھا۔

News Code 1892151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =