پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور کوریڈور سے متعلق مذاکرات کا آغاز

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور کوریڈور سے متعلق مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا واہگہ بارڈر پر آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور کوریڈور سے متعلق مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا  واہگہ بارڈر پر آغاز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرتارپور کوریڈور سے متعلق بھارت سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ  فیصل کررہے ہیں جب کہ بھارتی 8 رکنی وفدامورداخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایس سی ایل داس کی سربراہی میں شریک ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرتارپور راہداری پر دونوں اطراف میں ترقیاتی کام کی پیش رفت سمیت مختلف امورپربات کی جارہی ہے۔ اجلاس میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے بہت سے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، اجلاس میں بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان میں انٹری کے طریقہ کار، رجسٹریشن ، کسٹم، امیگریشن، انٹری فیس، کرنسی کی حد، ٹرانسپورٹ، میڈیکل ایمرجنسی، گوردوارہ دربارصاحب میں قیام کا دورانیہ سمیت دیگراہم امورکوحتمی شکل دی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے اعتراض کے بعد پاکستان نے سکھوں کی بنائی گئی کمیٹی پر نظرثانی کی ہے اور نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1892140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =