امریکہ کا خلیج عمان اور باب المندب میں اتحادی فوجی بنانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج عمان اور یمنی سمندر باب المندب میں امریکہ کو تیل سپلائی کرنے پر خلیجی ممالک سے آنے والے آئل ٹینکرز اور فوجی تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج عمان اور یمنی سمندر باب المندب میں امریکہ کو تیل سپلائی کرنے پر خلیجی ممالک سے آنے والے آئل ٹینکرز اور فوجی تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور وہ ایران اور یمن کے اطراف سمندر میں تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت کے لیے عالمی فوجی اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے امریکی افواج نے کئی دوست اور اتحادی  ممالک سے بات چیت بھی کی ہے اور رائے عامہ بحال کرنے کی کوششوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی جنرل جوزف ڈنفرڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ خلیجی خطے میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا چاہتا ہے جس کے لیے عالمی فوجی اتحاد کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے جس کے لیے خدوخال مرتب کر لیے ہیں اور دوست ممالک سے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکم پیدا کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں اسے سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1892054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =