مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزور میں وہابی دہشت گردوں کی طرف سے نصب کئے گئے بم کے دھماکے کے نتیجے میں شام کے 7 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی دیر الزور کے گاؤں دبلان میں بچے کھیل کے دوران داعش کے نصب شدہ بم سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں زودار دھاکہ ہوا اور شامی بچے جاں بحق ہوگئے۔ ادھر گذشتہ روز بھی صوبہ حماہ میں دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

شام کے صوبہ دیر الزور میں وہابی دہشت گردوں کی طرف سے نصب کئے گئے بم کے دھماکے کے نتیجے میں شام کے 7 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News Code 1892039
آپ کا تبصرہ