روس کا امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا عزم

یورپی یونین میں روس کے مستقل نمائندے نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور غیر اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایک اہم ملک ہے اور روس، ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھےگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین میں روس کے مستقل نمائندے نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور غیر اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایک اہم ملک ہے اور روس، امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ  تجارت کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ اس نے کہا کہ برسلز میں بعض ہمارے دوست سوال کرتے ہیں کہ ہم ایران کے ساتھ  انسٹکس کا سسٹم کیوں نہیں تیارکرتے۔ ؟ ہم انھیں یہ جواب دیتے ہیں کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ ہماری تجارت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اس سلسلے میں امریکی پابندیوں کے پابند نہیں ہیں۔

News Code 1892024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =