مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پراسیکیوٹر نے استنبول اور صوبہ ازمیر میں 2 سو فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ان فوجیوں پر دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن سے روابط کا الزام ہے۔
اطلاعات کے مطابق فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (فیٹو) کو 2016 میں انقرہ میں ہونے والی فوجی بغاوت کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
استنبول پراسیکیوٹر کےمطابق استنبول میں جن 176 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں حاضر سروس کرنل، لیفٹیننٹ، میجر اور کیپٹن کے عہدے کے فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ازمیر میں 20 حاضر سروس اور 5 سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ 10 شہریوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے ۔
آپ کا تبصرہ