ایران کے خلاف دشمن کی مکمل جنگ جاری/ ہم کسی جنگ میں شکست نہیں کھائیں گے

ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے دشمن کی ایران کے خلاف مکمل طور پر جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمیں کسی جنگ میں شکست نہیں ہوگی اور ہر جنگ میں ہماری فتح یقینی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے دشمن کے ساتھ ایران کی مکمل طور پر جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمیں کسی جنگ میں شکست نہیں ہوگی اور ہر جنگ میں ہماری فتح یقینی ہے۔

جنرل حسین سلامی نے مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران کی بری فوج کے کمانڈروں کے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا  سپاہ کی بری فوج ایرانی مسلح افواج کا ایکم ضبوط اور اہم بازو ہے جس نے مختلف شعبوں میں اپنی نمایاں کارکردگی کو عملی جامہ پہنایا ہے اور آج سپاہ کی بری فوج دنیا کی ممتاز اور برترین افواج میں شامل ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ سپاہ کی اصلی طاقت ایمان، اخلاص، محبت، غیرت پاکیزگی اور معنویت پر مشتمل ہے اور اس اصلی طاقت کے ساتھ اس کے پاس بہترین تجربات اور پیشرفتہ ہتھیار بھی موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایرانی سپاہ کو ہر جنگ اور ہر میدان میں فتح نصیب ہوگی اور ایران کے دشمنوں کو شکست اور ناکامی سے دوچار ہونا پڑےگا۔

News Code 1892012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =