امریکہ کی " یک طرفہ بدمعاشی" ایران کے جوہری بحران میں اضافہ کا سبب

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی " یک طرفہ شرارت اور بدمعاشی" ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خـبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی " یک طرفہ شرارت  اور بدمعاشی" ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ "حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی یک طرفہ بدمعاشی ایک ایسا ٹیومر اور سرطان کا زخم بن گیا ہے جو خراب ہوتا جارہا ہے"۔  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر ڈالا گیا زیادہ دباؤ ایرانی جوہری بحران کی بنیادی وجہ ہے۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور اب وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی ميں کئۓ گئے وعدوں میں کمی لا رہا ہے۔ اور اس ساری صورتحال کا ذمہد ار امریکہ ہے۔

News Code 1892003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =