یمن میں سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات مزید نمایاں ہوگئے

یمن پر سعودی عرب کے جارح اتحاد کے درمیان اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں ۔ امارات کے فوجیوں کی یمن سے عقب نشینی کی وجہ سے سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات مزید نمایاں ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے اطلاعات و نشریات کے وزیر ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ یمن پر  سعودی عرب کے جارح اتحاد کے درمیان اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں ۔ امارات کے فوجیوں کی یمن سے عقب نشینی کی وجہ سے سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات مزید آشکارہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی امارات کو متنبہ کیا تھا کہ یمن پر جنگ مسلط کرنے کے سنکین نتائج برآمد ہوں گے۔ اس نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب اور امارات کے بیشمار ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں اطلاعات جمع کی ہیں اور ہم مناسب وقت میں دشمن پر کاری ضرب وارد کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ یمن کے وزیر اطلاع رسانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو یمن ميں شکست ہوگئی ہے اور وہ اب یمن جنگ کے دلدل سے نکلنے کی راہ تلاش کررہا ہے۔

News Code 1892001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =