اترپردیش میں مسافر بس نالے میں گرنے سے 29 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اترپردیش میں مسافر بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں مسافر بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اترپردیش میں مسافروں سے بھری بس نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے 29 افراد کی ہلاک کی تصدیق کردی۔ بھارتی پولیس کے مطابق بس دہلی سے آگرہ جا رہی تھی کہ راستے میں 2 پل کے درمیان نالے میں جاگری، بس میں 50 کے قریب مسافر سوار تھے۔

News Code 1891990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =