مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر مسجد سلیمان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے میں اب تک ایک شخص جاں بحق اور 46 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ ہوگئی ہیں ۔

ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر مسجد سلیمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے میں اب تک ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
News Code 1891989
آپ کا تبصرہ