آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کا انتقال ہوگيا

قم المقدس میں شیعہ مرجع آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کا 94 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کا 94 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی مرحوم آیت اللہ العظمی سید محمود شاہرودی کے فرزند تھے۔ اطلاعات کے مطابق مرحوم سید محمد شاہرودی کا انتقال تہران کے پیغمبران اسپتال میں ہوا، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے۔  آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی 1304 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے ۔ مرحوم  نے 39 برس کی عمر میں نجف اشرف میں درس خآرج کی تدریس کا آغاز کیا ۔ مرحوم حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے ممتاز علماء میں شامل تھے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

News Code 1891975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =