یمنی عوام کا صوبہ المہرہ سے سعودی عرب کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ

یمنی عوام نے صوبہ المہرہ سے سعودی عرب کی جارح فوج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودیہ کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی عوام نے صوبہ المہرہ سے سعودی عرب کی جارح فوج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودیہ کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جارح فوج نومبر 2017 میں صوبہ المہرہ  میں داخل ہوئی تھی اور اس نے صوبہ المہرہ کے ايئر پورٹ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔ یمن کے بہادر ، غیور ، مظلوم اور نہتے عرب عوام اس سے پہلے بھی سعودی عرب کی جارح فوج کی بربریت اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرچکے ہیں۔ یمن کے نتہتے عربوں پر سعودی عرب کے ظلم و ستم اور جارحیت کا سلسلہ گذشتہ 4 برسوں سے جاری ہے اور سعودی عرب اس ظالمانہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں سیاسی اور عسکری دونوں محاذوں پر ناکام ہوگیا ہے۔

News Code 1891923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =