ہندوستان کا ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا عزم

ہندوستان نے ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس سلسلے میں کسی دوسرے ملک کا دباؤ قبول نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس سلسلے میں کسی دوسرے ملک کا دباؤ قبول نہیں کرےگا۔ ہندوستان کے وزير خارجہ  ایس جے شنکر نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات مستقل بنیادوں پر استوار ہیں اور کوئی تیسرا ملک ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ ہندوستانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1891892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =