تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ ہری پور کے قریب تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ہری پور کے قریب تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں 38 مسافر سوار تھے جبکہ مویشی اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔ پندرہ افراد نے تیر کر اپنی جان بچا لی جبکہ  باقی مسافر ڈوب گئے جن میں بچے بوڑھے اور خواتین شامل تھیں۔ اب تک 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں ۔

News Code 1891872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =