تربت میں دستی بم حملے میں 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

پاکستان کے علاقہ تربت کے بازار میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ تربت کے بازار میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تربت کے مین بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فورسزکی چوکی پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

News Code 1891870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =