ایل او سی پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستان کے زير انتظام کشمیر کے علاقہ میں لائن آف کنٹرول " ایل او سی " کے چھمب سیکٹر میں دھماکے سے پاکستان کے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زير انتظام کشمیر کے علاقہ میں لائن آف کنٹرول " ایل او سی " کے چھمب سیکٹر میں دھماکے سے پاکستان کے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی تحصیل برنالہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے،  دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں صوبیدار محمد صادق ، سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب ،  سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان شامل ہیں۔

News Code 1891868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =