جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اورکالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اورکالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان میں 5 وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان تنظیموں میں دعوہ الارشاد ٹرسٹ ، معاذ بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں اور مقدمات میں حافظ محمد سعید ، عبدالرحمان مکی ، امیر حمزہ ، محمد یحییٰ عزیز کو نامزد کیا گیا ہے۔تمام ملزمان پر ٹرسٹس کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر تفتیش اور تحقیق کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ان غیر منافع بخش تنظیموں اور ٹرسٹس کے اثاثوں اور پراپرٹیز کے ذریعہ دہشت گردی کے لیے مالی سہولت کاری کی گئی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل بھی ان تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

News Code 1891864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =