لیبیا میں مہاجرین کے کیمپ پر ہوائی حملے میں 40 افراد ہلاک

لیبیا میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر نے دارالحکومت کے اطراف میں مہاجرین کے کیمپ پر ہوائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر نے دارالحکومت طرابلس کے اطراف میں مہاجرین کے کیمپ پر ہوائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق طرابلس کے اطراف مین تاجورا میں افریقی مہاجر کیمپ پر خلیفہ حفتر کے طیاروں نے بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق ہلاک  اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

News Code 1891849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =