کیلیفورنیا میں شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکی پولیس نےشہریوں کوٹینفورن شاپنگ مال سے دور رہنےکی ہدایت کی ہے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرنے کے لئے شاپنگ مال کو گھیر لے لیا گیا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق شاپنگ مال کی دوسری منزل پرحملہ آور نے 8 فائر کیےجس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1891848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =