برسلز میں یورپین یونین کی قیادت کے 4 اعلی ترین عہدوں کا فیصلہ

بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپین یونین کی قیادت کے لیے 4 اعلیٰ ترین عہدوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپین یونین کی قیادت کے لیے 4 اعلیٰ ترین عہدوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بلجیئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل ہالٹ یورپین کونسل کے صدر، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی قریبی ساتھی اُرسلا وان ڈیرلین یورپین کمیشن کی صدر ، اسپین کے 72 سالہ جوزیف بوریل سربراہ یورپین خارجہ امور جبکہ یورپین سینٹرل بینک کی سربراہی آئی ایم ایف کی موجودہ سربراہ فرانس سے تعلق رکھنے والی کرسٹین لیگارڈ کریں گی۔ ان عہدوں کا اعلان گذشتہ روز کے یورپین کونسل کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹسک نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔

ڈونلڈ ٹسک کے مطابق یورپین دارالحکومت برسلز میں جاری یونین کے ممبر ممالک کی تقریباً 48 گھنٹے طویل مشاورت کے بعد ان امیدواروں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یورپین ٹاپ جابز کے لیے یہ چاروں نئے لیکن تجربہ کار چہرے ہیں۔

News Code 1891847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =