نائجیریا میں پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکےسے 150 افراد ہلاک و زخمی

وسطی نائجیریا میں پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی نائجیریا میں پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وسطی نائجیریا کی ریاست بینو کے گاؤں اہمبے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے روڈ پر واقع گڑھے سے بچنے کی کوشش کی لیکن ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کم از کم 10 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ کم سے کم 70 افراد آگ لگنے کہ وجہ سے شدید جھلس گئے ہیں۔

News Code 1891845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =