ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی/ ایران امن پسند ملک ہے

روس کے انرجی کے وزیر نے ایران کو امن پسند اور ذمہ دار ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے انرجی کے وزیر الگزینڈر نواک نے سی این بی سی کے ساتھ گفتگو میں  ایران کو امن پسند اور ذمہ دار ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔ روسی انرجی کے وزیر نے کہا کہ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں کیونکہ امریکی پابندیوں کو اقوام متحدہ کی تائيد حاصل نہیں ہے۔ روسی وزیر نے کہا کہ روس تیل کے فروخت کے سلسلے میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران خطرہ نہیں بلکہ امریکی اقدامات عالمی امن و ثبات کے لئے خطرہ ہیں۔

News Code 1891843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =