کراچی ایک خاتون کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں رہائشی خاتون بشریٰ کے ہاں بہ یک وقت 3 بچوں دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارتھ کراچی  میں رہائشی خاتون بشریٰ کے ہاں بہ یک وقت 3 بچوں دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ نارتھ کراچی میں قائم جیو لائف جنرل اینڈ چلڈرن اسپتال میں 3 بچوں کی ولادت ہوئی ہے جن میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے اور ماں دونوں خیریت سے ہیں، ایک بچے کا وزن دو کلو جب کہ دو بچوں کا وزن ڈیڑھ  کلو ہے، بچوں کو بہتر نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم خاتون بشریٰ کا اس سے قبل ایک 3 سالہ بیٹا بھی ہے۔

News Code 1891842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =