این پی ٹی کے رکن ممالک کو یورینیم افزودہ کرنے کا حق

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران این پی ٹی کا رکن ملک ہے اور این پی ٹی کے رکن ممالک کو یورینیم افزودہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندےمیخائیل اولیانوف نے ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران این پی ٹی کا رکن ملک ہے اور این پی ٹی کے رکن ممالک کو یورینیم افزودہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ روس نمائندے نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی طرف سےمشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے کو اشتباہ قراردینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھول گيا ہے کہ  ایران این پی ٹی کا رکن ملک ہے اور اسے این پی ٹی کے تمام رکن ممالک کی طرح یورینیم افزودہ کرنے کا حق ہے ۔ روسی نمائندے نے کہا کہ امریکی وائٹ ہاؤس ترجمان کا بیان مضحکہ خیز اور مہمل ہے۔

News Code 1891841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =