اس دور کے فرعونیوں اور یزیدیوں نے ایک بار پھر حسینیوں کو مقابلے کے لئے للکارا ہے

پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دور کے فرعونیوں اور یزیدیوں نے امریکہ، اسرائيل اور ان کے اتحادیوں کی شکل میں عصر حاضر کے حسینیوں کوعصر کربلا میں مقابلے کے لئے للکارا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دور کے فرعونیوں اور یزیدیوں نے امریکہ، اسرائيل اور ان کے اتحادیوں کی شکل میں  عصر حاضر کے حسینیوں کو عصر کربلا میں مقابلے کے لئے للکارا ہے۔ انھوں نے  طاقت اور قدرت کے نشے میں سرمست ہو کرابرہہ کے ہاتھیوں کے لشکر کی طرح اپنے بحری اور جنگی بیڑوں کوامام زمانہ (عج) کے سپاہیوں کے ساتھ لڑنے کے لئے خطے کی سمندری حدود میں بھیج دیا ہے ۔ وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ ان کے بحری بیڑے ناقابل تسخير ہیں۔ دشمن کو معلوم ہونا چآہیے کہ اگر آج عبدالمطلب نہیں  تو ان کی نسل سے، علی و فاطمہ (ع) کی اولاد میں سے حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای جیسی ایک عظيم شخصیت موجود ہے جو اس دور کے فرعونوں ، یزیدیوں اور ابرہہ کے لشکر کے سامنے عبد المطلب (ع) کی طرح سیسہ پلائی ہوئی دیواراور بنیان مرصوص کی مانند کھڑی ہے۔

موجودہ شرائط میں ابرہہ کے لشکر کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی آمادہ نہیں تو عبدالمطلب کی نسل سے تعلق رکھنے والے آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اس دور کے ابرہہ کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں وہ اس دور کے کمزوروں، ضعیفوں اور مستضعفین جہاں کے بہترین حامی اور پشتپناہ ہیں ۔ اس دور کے بڑے شیطان اور اس کے حامیوں کے دبدبہ کو ختم کرنے کے لئے امام زمانہ (عج) کے سرفروش سپاہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دشمن کی ناک کو زمین پر رگڑنے کے لئے امادہ ہیں ۔ حق و باطل کا معرکہ جاری ہے ہمیں اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہیے کہ ہم حق کے محاذ کا ساتھ دیں اور باطل پست طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہیں۔ ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پرسامراجی اور استعماری طاقتوں کامقابلہ کرنے اور اس سلسلے میں  ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیارہیں اور دنیا بھر کے مظلوموں اور مستضعفوں کو بھی سامراجی طقاتوں کام قابلہ کرن کے لئے امادہ رہنا چاہیے۔

News Code 1891814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =