افغانستان میں طالبان کے حملے میں 30 افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے حکومت کے طرفدار 30 افراد کو قتل کردیا اور اس کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے حکومت کے طرفدار 30 افراد  کو قتل کردیا اور اس  کے بعد  موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے صوبے بغلان کے ضلع نہرن کے ایک گاؤں پر حملہ کردیا، حکومت کے طرفدار  گروہ اور طالبان کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں حکومت کے طرفدار گروہ کے 30 افراد مارے گئے۔

News Code 1891756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =