ایران بھر میں حضرت امام جعفر صادق (ع) کی شہادت کی مناسبت سے جلوس اور مجالس عزا کا اہتمام

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں پیغمبر اسلام (ص) کے فرزند اور آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس اور مجالس عزاکا اہتمام کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے اور پیغمبر اسلام (ص) کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران، عراق، لبنان، بحرین، سعودی عرب ، کویت ، قطر، امارات ، شام ، پاکستان ، ترکی ،آذربائیجان اور ہندوستان سمیت کئی یورپی اور مغربی ممالک میں عزاداری ، جلوس اور مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور شاہراہوں پر سیاہ پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں اور مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا و سینہ زنی اور جلوسوں کا سلسلہ کل رات سےجاری ہے۔ ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں جلوس عزا نکالے جارہے ہیں۔ ہر طرف غم و اندوہ کا ماحول ہے مؤمنین پیغمبر اسلام اور خاندان اہلبیت عصمت و طہارت کو آسمان امام و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے کی شہادت پر پرسہ دے رہے ہیں۔

حضرت ابو عبداللہ ، جعفر بن محمد بن علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب علیھم السلام معروف بہ صادق آل محمد شیعوں کے چھٹے امام ہیں ۔ جواپنے والد امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد 7 ذی الحجہ سن 114 ھ ق کو آنحضرت کی وصیت کے مطابق منصب امامت پر فائز ہوئے ۔

امام جعفر صادق (ع) جمعہ طلوع فجر کے وقت اور دوسرے قول کے مطابق منگل 17 ربیع الاول سن 80 ھ ق کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ۔ آنحضرت کی والدہ کا نام فاطمہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر جن کی کنیت " ام فروہ " تھی ۔ آپ کی شہادت 25 شوال سن 148 ہجری قمری ميں عباسی خلیفہ منصور دوانقی کے ہاتھوں ہوئی ۔ آپ کا روضہ مبارک جنت البقیع میں تھا جسے سعودی عرب کے وہابیوں نے جنت البقیع میں موجود اہلبیت، اصحاب اور ازواج کے دیگر روضوں کے ہمراہ شہید کردیا۔ ۔

News Code 1891753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =