مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے کہا ہے کہ لیبیا کی فوج نے لیبیا میں مقیم تمام ترک شہریوں کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ ترکی اور قطر طرابلس میں قومی وفاقی حکومت ( اقوام متحدہ کی تائید یافتہ حکومت ) کی حمایت کررہے ہیں بری بحری اور فضائی حملوں میںم لوث ہیں۔
المسماری نے کہا کہ ہم لیبیا میں اخوان المسلمین گروہ کی تشکیل کے منصوبہ کو نابود کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر ہیں جسے سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ جبکہ ترکی اور قطر طرابلس کی قومی وفاقی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ