پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کو امریکہ جانے سے روک دیاگيا

پاکستان کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے سابق صوبائی وزیر تعلیم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کو امریکہ جانے سے روک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے سابق صوبائی وزیر تعلیم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کو امریکہ جانے سے روک دیا۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں غیر ملکی ایئر لائن کی امریکہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ روکے جانے پر رانا مشہود اور امیگریشن اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے رانا مشہود کو صاف بتا دیا کہ ان سے مت الجھیں نام بلیک لسٹ سے خارج کرائیں اس کے بعد جہاں چاہیں جائیں۔

ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے مطلع کر دیا تھا تاہم بارہا رابطے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو ائرپورٹ سے لینے نہیں آیا۔ جس پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ادھر نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا مشہود کی گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے اس لیے نیب ان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔

News Code 1891741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =