یورپی ممالک میں گرمی کی لہر

یورپی ممالک میں گرمی کی لہر دوڑ گئی ہے، فرانس سے اسپین تک یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک میں گرمی کی لہر دوڑ گئی ہے، فرانس سے اسپین تک یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ گرمی کی اس شدید لہر کو ماہرینِ موسمیات نے غیرمعمولی قرار دیا ہے جس میں صرف فرانس میں ہی درجہ حرارت 45.1 درجے سینٹی گریڈ تک نوٹ کیا گیا ہے۔ جنوبی فرانس کے علاقے ولے وائل میں بلند درجہ حرارت کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جو پہلے 44.1 درجے سینٹی گریڈ تھا اور اب 45.1 نوٹ کیا گیا ہے۔

فرانس کے مجاز اداروں نے چار علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے لوگوں کو حفاظتی اقدامات کا مشورہ  دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور ریکارڈ کارپینٹرا شہر میں بنا ہے جہاں درجہ حرارت 44 درجے تک جاپہنچا، ملک کی جنوب میں ریڈ الرٹ اور بقیہ فرانس میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

گرمی کی یہ لہر جرمنی ، پولینڈ، اسپین اور چیک ری پبلک میں بھی جاری ہے اور یہاں بھی گرمی کے نئے ریکارڈ بنے ہیں۔

News Code 1891740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =