پاکستان کے وزير اعظم 20 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ طے ہوگیا ، وہ 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ طے ہوگیا ، وہ 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

News Code 1891739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =