اتر پردیش میں پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ/ 4 لڑکے اور 7 لڑکیاں گرفتار

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپورمیں پولیس نے ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مارکر 7 لڑکیوں اور 4 لڑکوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قابل اعتراض اشیا برآمد کرلیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپورمیں پولیس نے ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مارکر 7 لڑکیوں اور 4 لڑکوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قابل اعتراض اشیا برآمد کرلیں۔ پولیس نے ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور کے علاقے نوین نگر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران قحبہ خانے کو بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سہارنپور سے تعلق رکھنے والے وکیل سنیل چوہدری نے علاقے میں جسم فروشی کے کاروبار کے خلاف عدالت میں درخواست دی تھی جس پر ہائیکورٹ نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 7 لڑکیوں اور 4 لڑکوں کو گرفتار کرکے ان سے قابل اعتراض اشیا برآمد کرلی ہیں۔

News Code 1891711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =