ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں

نیٹو کی طرف سے خلیج فارس میں جنگ کے انتباہ کے بعد امریکی وزارت دفاع نےنیٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو کی طرف سے خلیج فارس میں جنگ کے انتباہ کے بعد امریکی وزارت دفاع کے سرپرست مارک اسپرنےنیٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے سرپرست کا کہنا ہے کہ امریکہ کسی دوسرے حادثے کو برداشت بھی نہیں کرےگا۔ ذرائع کے مطابق  امریکہ بغیر کسی ثبوت کے خلیج عمان میں تیل بردار کشتیوں پر حملے میں ایران کو ملوث کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کی یہ کوشش ٹھوس شواہد کے بغیر ناکام ہوگئی ہے۔ ادھر چینی وزارت دفاع نے بھی امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو  چین کا مقابلہ کرنے کی کوشش سےپرہیز کرنا چاہیے۔

News Code 1891709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =