عراق کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی انسانی، اسلامی اور اخلاقی بنیادوں پر مدد اور حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ عادل عبدالمہدی نے یہ بات فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر نبیل شعث کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی ۔

News Code 1891707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =