لبنان کے وزير اعظم کی صدی معاملے کی مخالفت

لبنان کے وزير اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ لبنان صدی معاملے کے بالکل خلاف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنان 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزير اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ لبنان صدی معاملے کے بالکل خلاف ہے۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ امریکہ کی گہری سازش کا مظہر ہے ، لہذآ لبنانی حکومت اور لبنانی پارلیمنٹ صدی معاملے کے بالکل خلاف ہیں۔ سعد حریری نے کہا کہ لبنان عوام اور حکومت  فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے بحرین میں  صدی معاملے کے اجلاس میں دعوت کے باوجود لبنان نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ امریکہ، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات صدی معاملے کی بھر پور حمایت کررہے ہیں جبکہ اکثر عربی اور اسلامی ممالک اس کے خلاف ہیں۔

News Code 1891697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =