ملتان میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر ملتان میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کا یہ واقعہ ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں پیش آیا جہاں 22 سالہ لڑکی کو اس کے والد اقبال نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود فرار ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے قتل کی مزید جانچ کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

News Code 1891696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =